اشعار کی دنیا
میرے الفاظ کی دنیا
منگل، 15 اپریل، 2014
ماتھے سے شکن مٹ چکے
قنات سوچ کی مٹ چکی
آیئے
جوہرِ آشکاری
دیکھائیے حضرت
ماتھے سے شکن مٹ چکے
یہ بےچینی
یہ اضطرابی
کچھ اور ہے حضرت
راکھ ہوئے
بسمل ہوئے
پھرے در بہ در
یہ آوارگی نہیں
کچھ اور ہے حضرت
پیر، 14 اپریل، 2014
ستم کی ٹھنڈ
شاید تری جدائی کا کچھ اس میں اثر ہو
اب کے برس ستم کی ادھر ٹھنڈ پڑی ھے
کب تلک چھپائے پھریں ہم اس غم کو
بہت درد سے اس دل نے آہ بھری ھے
کسی بادل کے ٹکڑے کو برسنے کا کہیں
یا کوئ بتلائے گا اسے جو دل پہ لگی ھے
سمجھا دو اس بار میرے آنگن میں نہ آئے
بےچین ھے بہار، دہلیز پہ کھڑی ھے
اتوار، 13 اپریل، 2014
وہ بھولنا چاہتا ھے
شبنم کو شبِ غم منانے دو
دل کو سوزِِنہاں سے جل جانے دو
خود کو بہلایا تھا یہ کہ کر
بعد میں منالے گا ابھی جانے دو
طویل ہوئی فرقت وہ پلٹ کے نہ آیا
وہ بھولنا چاہتا ھے، چلو بھول جانے دو
عشق کا ایسا قدردان ھے وہ
عشق کا ایسا قدردان ھے وہ
کہ اُسے عاشقوں سے پیار ھے
غم شناس بھی، جہاں دیدہ بھی
کہ اُسے نم آنکھوں سے پیار ھے
ہفتہ، 12 اپریل، 2014
شاید
شاید مجھے تڑپنے سے شغف ھے
شاید مجھے جلنے میں مزا آتا ھے
اک کرب میں رہوں اور مرگ نہ ملے
شاید ایسے جینے میں مزا آتا ھے
تو مرے پاس رہے، بچھڑنے کے بعد
ہاں ایسے ملنے میں مزا آتا ھے
کبھی خاموشی کو سنا ہے تم نے ؟
کبھی خاموشی کو سنا ہے تم نے ؟
اطمینان ہے اسکے حضور میں
اسکی موجودگی کا
اپنا ہی اثر ہے
اپنائیت ہے
بےقراروں کو خاموشی
قرار بخشتی ہے
جلتے بجھتے مدھم ستارے
چمک اٹھتے ہیں اشتیاق میں
نہ جانے مجھسے کیا بولےگی ۔۔۔
پر خاموشی،،
خاموش رہتی ہے
سر سر کرتی ہوائیں
سانسیں روک لیتی ہیں
اس امید پہ، کچھ کہے گی ۔۔۔
پر خاموشی،،
خاموش رہتی ہے
مچلتے سمندر کو
ٹھراؤ بخشتی ہے
جیسے شرارت کرتی بچی
ماں کو تکتی ہے ۔۔۔
پر خاموشی،،
خاموش رہتی ہے
لیکن پتھر سے بنے ان پہاڑوں کو
اور پتھر سے انسانوں کو
وحشت زدہ کرتی ہے
خاموشی،،
کان میں کچھ کہتی ہے
پریشان کرتی ہے
طعنے کستی ہے
بھولی ہوئی تلخ یادیئں
سرگوشی کرتی ہے
خاموشی
اثر کرتی ہے
کبھی خاموشی کو سنو تم
دیکھو، کیا اثر کرتی ہے
شیخ کی گفتگو
خوفِ خدا کی نہیں،، عشق کی باتیں سنا واعظ
محبوب کے خفا ہونے کا ڈر خود ہی لگ جاتا ھے
جدید تر اشاعتیں
قدیم تر اشاعتیں
ہوم
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)